’’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے‘‘ شاہ رخ خان کا کمینٹ سوشل میڈیا پر وائرل

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے پہلے ہی متنازع ہوچکی ہے ۔ بھارت بھر میں اس فلم پر پابندی لگانے کےلئے احتجاج کیا جارہاہے مگر ان تمام تر تنازع کے باوجود اس فلم کے گانوں اور ٹریلر نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ۔
ٹویٹر پر شاہ رخ خان نے ایک صارف کے کمینٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے‘‘


ٹویٹر صارف نے شاہ رخ خان کی فلم کی پوسٹ پر کمنیٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’پٹھان پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے ، ریٹایئرمنٹ لے لو‘‘

اس پر شاہ رخ خان نے خود اس صارف کے کمینٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے‘‘
شاہ رخ خان کا یہ کمینٹ بھی ان کی فلموں کی طرح مقبول ہوگیا اور ٹویٹر صارفین اُس شخص کو خوش قسمت قرار دے رہے ہیں جس پر شاہ رخ خان نے ردِعمل کیا ۔
واضع رہے کہ انڈیا کے فلم سرٹیفیکیشن بورڈ ( سی بی ایف سی ) نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے متنازع گانے ’بے شرم رنگ‘ کے بعض مناظر کاٹنے اور اس میں کچھ تبدیلی کی ہدایت کی ہے۔ یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے لیکن اسے ابھی سنیما گھروں میں دکھانے کا سرٹیفیکٹ نہیں دیا گیا ہے۔
’بے شرم رنگ‘12 دسمبر کو جاری گیا گیا تھا۔ یہ گانا فلم کے ہیرو شاہ رخ خان اور ہیروئن دیپیکا پاڈوکون پر فلمایا گیا ہے۔



