شوبز
فلم “مولا جٹ” کی شاندار کامیابی پر امریکی نشریاتی ادارے کی فواد خان کو مبارکباد

پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان کو نئے سال کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے نے فلم “مولا جٹ” کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
حالیہ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار فواد خان نے کہا کہ 2022 نہ صرف میرے لئے ایک بہترین سال تھا بلکہ یہ پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری کیلئے بھی ایک کامیاب سال ثابت ہوا۔
اداکار فواد خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں فلم ریلیز ہونا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا۔



