شوبز

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ فائنل ہوگئی

گزشتہ کئی ماہ سے یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ بالی وڈ کے مشہور ادکارہ کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا بہت جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ لیکن اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ جوڑی کے درمیان شادی کی تقریب کے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیارا اور سدھارتھ نئے آنے وااے سال 6 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 4 فروری سے شروع ہوگا، جب کہ 5 کو بالی وڈ جوڑے کی ہلدی، مہندی اور سنگیت کی تقریبات ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی طرح راجستھان میں ہوگی، تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل میں ہوگی۔ جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button