شوبز

اپنے شوہر کا قتل بھی کرسکتی ہوں، پریانکا چوپڑا

بھارتی اداکارہ اور سابق ورلڈ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے دھوکہ دینے پر ان کا قتل بھی کرسکتی ہوں۔ 

اس دوران ایک انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ اُن کی عادت میں غصہ نہیں ہے اور نہ ہی اُن کی شخصیت پرتشدد خیالات کی مالک ہے مگر اُن کے شوہر نک جونس اُنہیں دھوکا دیں گے تو وہ اس کے جواب میں پرتشدد ہو سکتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اُنہیں رشتے میں بندھنے کے بعد  جوڑیوں کا ایک دوسرے کو دھوکا دینا بالکل نہیں پسند، اُنہیں معلوم ہوا کہ نک جونس اُنہیں چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور اُنہیں دھوکا دے رہے ہیں تو وہ جواب میں اِن کا قتل تک کر سکتی ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی لڑکا اُن کی زندگی میں تب ہی آ سکتا ہے جب وہ بھی اُس سے کھُل کر محبت کا اظہار کریں گی اور اُس کے لیے اُن کے دل میں جذبات ہوں گے، اُنہیں محض بچوں کے لیے کسی پارٹنر کی ضرورت نہیں، اُنہیں زندگی گزارنے کے لیے وفادار ساتھی کی بھی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button