شوبز
صبا قمر نے کراچی کی سڑکوں پر ٹیکسی چلانا شروع کردی

سوشل میڈیا صارفین صبا قمر کی نئی ویڈیو دیکھ کر پریشان، کیا اداکارہ نے نیا پیشہ اختیار کرلیا؟
صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں وہ دسمبر میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے مسلسل کام کرنے پربیزار نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا ویڈیو میں معصوم سا چہرہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے گھر کی یاد آ رہی ہے، مجھے گھر جانا ہے، میں تھک گئی ہوں، بہت وقت گزر گیا ہے اب مجھے گھر جانا ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر کی چھٹیوں میں لوگ تفریح کرتے ہیں اور مجھے کراچی کی سڑکوں پر ٹیکسی ڈرائیور بن کر گھومنا پڑ رہا ہے۔
View this post on Instagram
صبا قمر جلد ہی ایک نئے پروجیکٹ میں منیب بٹ کے ساتھ نظر آئیں گی جس میں اداکار خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔



