شوبز

عائشہ عمر نے ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ عائشہ عمر نے شادی اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

عائشہ عمر کا شمار پاکستان کی معروف ترین اداکاراؤں اور ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں عائشہ عمر نے ٹاک شو ’سم تھنگ ہاٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کیریئر میں بہت ساری ناکامیاں اور کامیابیاں دیکھی ہیں اور اب میں اچھے مقام اور پر سکون زندگی گزار رہی ہوں، خدا کا شکر ہے کہ مجھے کوئی ڈپریشن یا پریشانی نہیں ہے۔

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ اب میں بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میری شادی جَلد ہوجائے اور میرے ہاں بچے بھی ہوں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha.O.Beauty (@ayesha.o.beauty)

اداکارہ نے بتایا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود بھی لیں گی۔

اگرچہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شادی کرکے ماں بننے کی خواہش مند ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں یا پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button