شوبز

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید دبئی میں گرفتار

بھارت کی بے باک اداکارہ عرفی جاوید کو عریاں لباس زیب تن کرنے پر دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

دبئی حکام کے مطابق عوامی مقامات پر غیر مناسب اور چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی ہے اس کی خلاف ورزی پر عرفی جاوید کو گرفتار کیاگیا، یو اے ای حکام کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد عرفی جاوید کی ہندوستان واپسی کی ٹکٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

دبئی حکام کی طرف سے عرفی جاوید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ  عوامی مقام پر عریاں لباس میں ویڈیو شوٹ کررہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ اپنی نئی پروڈوکشن کے سلسلے میں ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہیں۔

عرفی جاوید نیٹ فلکس اور انڈین ٹی وی چینلز کے مختلف شوز کا حصہ رہی ہیں، اسپلٹ ولاز اور فیبولس لائیو آف بالی ووڈ وائیوز ان کی مشہور سیریز ہیں۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید اپنے غیر مناسب اور عجیب وغریب اسٹائل کے کپڑوں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button