شوبز
معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی 38ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 38 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور وی جے سے کیا، ’’ہمسفر ‘‘ میں خراد کا کردار نبھا کر انہیں بے پناہ مقبولیت ملی، ان کے دیگر ڈراموں میں شہرِ زات، صدقے تمہارے اور بن روئے شامل ہیں۔
سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان کو دوستوں، فیملی کے افراد اور چاہنے والے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔



