ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق دانیا شاہ پر اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی طرف سے نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے لودھراں میں کارروائی کی، جہاں کچھ عرصہ قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ نے دعویٰ کیا کہ پرائیوٹ لوگ اور تھانہ صدر پولیس نے مل کر میرے گھر چھاپہ مارا۔
دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ نے پولیس پر الزامات لگائے ہیں کہ مجھ سمیت میرے بچوں پر تشدد کیا گیا جبکہ میری بیٹی کو مارتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔
والدہ سلمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی بشرا کی وکیل بھی ہمراہ تھی، میری بیٹی کو کہاں لے کر گئے اور کس کیس میں پکڑا ہمیں پولیس ابھی تک نہیں بتایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بار بار پوچھنے پر کہا گیا کہ تھانہ صدر لودھراں آجاؤ وہاں بتاتے ہیں۔



