شوبز
پاکستان کی مشہور شخصیت نے اہلیہ کو شادی کے تحفے میں گدھے کا بچہ کیوں دیا؟

شادی کے دن منہ دکھائی میں دیا جانے والا تحفہ عورت کو ساری زندگی یاد رہتا ہے، وہ تحفہ ایسا انمول ہوتا ہے جسے عورت ہمیشہ سنبھال کر رکھتی ہے لیکن ان دنوں کچھ اس کے برعکس ہوا مشہور یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنی ڈاکٹر بیگم وریشہ جاوید کو گدھے کا بچہ اور اس کی ماں بطور تحفہ دی۔
View this post on Instagram
اس عجیب و غریب تحفے کے بارے میں ازلان شاہ کہتے ہیں کہ دراصل یہ تحفہ انھوں نے اس لئے دیا کیوں کہ وہ جانتے ہیں ان کی بیگم کو گدھے کے بچے بہت پسند ہیں اور چونکہ وہ بہت چھوٹا ہے اس لئے اس کی ماں کو بھی ساتھ رکھنا ضروری ہے۔
ازلان شاہ نے گدھے کے بچے کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ تحفہ اگر مضحکہ خیز لگتا ہے مگر بہت پیارا بھی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان دونوں نے گدھے کے بچے کو پالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View this post on Instagram



