سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کب ہو گی؟

بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی تاخیر کا شکار ہو گئی۔
مشہور بھارتی جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اپنی شادی کے حوالے سے پچھلے کچھ عرصے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی رواں سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔
لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شادی اگلے سال ہوگی اور ممکنہ طور پر شادی کی تقریبات ممبئی اور دہلی میں منعقد کی جائیں گی۔
دونوں خاندان شادی کی تیاریاں مکمل کرنے میں مصروف ہیں، تاہم شدی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔
شادی کی تقریبات کے لیے دہلی میں مقیم سدھارتھ کے خاندان کے قریب چنڈی گڑھ کا فائیو اسٹار ہوٹل اور اوبرائے سکھ ولا سپاریزورٹ پہلا انتخاب ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہی ریزورٹ ہے جہاں گزشتہ سال اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ پترالیکھا کی شادی ہوئی تھی۔
کیارا ایڈوانی اس وقت نیوزی لینڈ میں رام چرن کے ساتھ فلم ’آر سی 15‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں اپنی ایکشن فلم’یودھا‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔



