شوبز

متھیرا نے پہلی بار انٹرویو میں اپنا اصلی نام بتادیا

سوشل میڈیا پر تنازعات کا شکار رہنے والی پاکستانی میڈیا اور لالی وڈ اداکارہ متھیرا اپنی نجی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی ہیں اور اپنی جدوجہد کامیابی اور شوبز سفر پر تفصیلات شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

 

حال ہی میں ، ٹی وی میزبان متھیرا نے ایک راز کے ساتھ مداحوں کو حیرت زدہ کردیا جس راز کو طویل عرصے سے پوشیدہ رکھا تھا۔

 

متھیرا کو مومنہ کی مکسڈ پلیٹ شو میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے یہ بات بتائی  کہ ان کے خاندان کے دونوں اطراف نے انہیں مختلف نام دیئے ہیں۔

 

متھیرا نے مزید کہا کہ ان کی دستاویزات میں ان کا نام “تہمینہ” بتایا گیا ہے لیکن وہ متھیرا کو بطور استعمال کرتی ہیں۔

 

متھیرا نے کہا کہ ان کی والدہ کی جانب سے ان کا نام متھیرا رکھا گیا جبکہ ان کے والد نے ان کا نام تہمینہ رکھا ہے ۔

 

متھیرا نے پروگرام میں کہا کہ ان کے پیارے اور اہلِ خانہ انہیں تہمینہ کہتے ہیں جبکہ متھیرا ایک اسٹیج کا نام ہے، جسے وہ کام کے دوران استعمال کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button