ڈوین جانسن کا چوری کا اعتراف

دی راک‘ کے نام سے مشہور سابق ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نے36 برس بعد چوری کا اعتراف کرلیا۔
ہالی وڈ اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ امریکی ریاست ہوائی میں ایک سال تک ہر دن جِم جانے سے پہلے ایک اسٹور سے چاکلیٹ چوری کیا کرتے تھے۔
انکا کا کہنا تھا کہ 14 سال کی عمر میں پیسے نا ہونے کے باعث وہ چاکلیٹ چوری کرتے تھے اور ایکسرسائز سے پہلے کھانے کے طور پر اسے کھاتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اتنے سال پہلے کیے اپنے غلط کام کو صحیح کرنا چاہتے تھے۔
جسکے بعد انہوں نے اسٹور میں جا کر ملازم سے کہا کہ تمام چاکلیٹس کو جمع کر کے کاؤنٹر پر رکھے اور کسی بھی آنے والے ایسے خریدار کودے جسے دیکھ کر لگے کہ وہ چاکلیٹ چوری کرے گا۔
View this post on Instagram
جبکہ اس دوران سابق ریسلر نے بچپن میں کی گئی اپنی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔
ہالی ووڈ سُپر اسٹار نے اتنی زیادہ چاکلیٹ گننے والے اسٹور ملازم کو ٹِپ بھی دی، اور کاؤنٹر پر 298 ڈالر کا بل بھی ادا کیا۔
اس موقع پر اسٹور میں موجود خریدار ڈوین جانسن کو دیکھ کر حیران رہ گئے، جس کے بعد اداکار نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔



