شوبز

مداحوں نے جنگ کوک کا موازنہ مائیکل جیکسن کیساتھ کر دیا

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس کے بعد مداحوں نے مشہور جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک کا موازنہ لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن سے کر دیا 

جنگ کوک نے 3 روز قبل قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دی تھی۔لیکن سوشل میڈیا پر گلوکار کی اس پرفارمنس کے بارے میں دلچسپ تبصرے ابھی تک جاری ہیں۔

سیاہ رنگ کا لباس پہنے کورین گلوکار جب فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے اسٹیج پر آئے تو دنیا بھر میں موجود ’بی ٹی ایس‘ کے مداحوں میں  خوشیکی ایک لہر دوڑ گئی۔

یہاں تک کہ کچھ مداحوں نے تو جنگ کوک کا موازنہ لیجنڈری پاپ آئیکن مائیکل جیکسن کے ساتھ  بھی کردیا۔

 مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ جنگ کوک  کا موازنہ کس والہانا انداز میں مائیکل جیکسن کے ساتھ کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

وہیں کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یقین کے ساتھ کہ سکتے ہیں کہ جنگ کوک  پاپ آئیکن مائیکل جیکسن کے بیٹے ہیں۔

 

 

کچھ مداحوں نے تو یہ بھی لکھا کہ جنگ کوک کی اس شاندار پرفامنس نے انہیں مائیکل جیکسن کی یاد دلا دی ہے۔

 

وہیں پرکچھ مداحوں نے فیفا ورلڈ کپ کے آفشل گانے میں جنگ کوک کے لباس کو مائیکل جیکسن کے لباس سے تشبیح بھی دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button