سجل علی کہاں گھر بنانے کی خواہشمند ہیں؟

بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اداکارہ سجل علی نےاپنا دوسرا گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
دبئی میں منعقدہ ایوارڈ شو فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں مختلف ممالک سے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھی ملک کا نام روشن کیا۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی سے پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں گھر بنانے کے حوالے سوال کیا گیا۔
جواب میں انکا کہنا تھا کہ ’ہندوستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ بھارت میں بھی ہوسکتا ہے اور دبئی میں بھی‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی تقریب ہے جہاں ہمیں موقع ملتا ہے کہ ہم بالی ووڈ فنکاروں سے ملاقات کریں، جیسے جھانوی کپور، گووندا سر اور رنویر سنگھ یہاں موجود ہیں۔


ہم ملکی سفارتی تعقات کے باعث دور ضرور ہیں، لیکن ہمارے دل ایک ساتھ ہی دھڑکتے ہیں۔
دوسری جانب جہاں اداکارہ کو شو میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیلفی لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وہیں جھانوی کپور کے سجل کے حوالے سے جذبات کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا۔
یاد رہے کہ سجل علی نے 2017 میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



