سیف علی خان سوشل میڈیا پر کیوں نہیں ہیں؟

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے سوشل میڈیا پرنا ہونے کی دلچسپ وجہ اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی۔
سیف علی خان سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس انکی اہلیہ کرینہ کپور اکثر اوقات اپنی اور اپنے گھر والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سیف علی خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی انتہائی دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت فوٹوگرافیک پرسن ہوں، مجھے یادیں جمع کرنے کا بہت شوق ہے، اس لیے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کی تصاویر جمع کرتا رہتا ہوں، میرے پاس تصویروں کا ڈھیر ہے‘۔
اگر میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہوگا تو پھر مجھے ان تصاویر کو شیئر بھی کرنا پڑے گا، لیکن لوگ کہتے ہیں یہ شیئر نہ کرو، وہ شیئر نہ کرو۔
جسکی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے کے لیے ایک مینیجر رکھنا پڑے گا اور کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے اس سے پوچھنا پڑے گا، جو کہ میرے خیال میں غلط ہے۔
اسی میں اس چکر میں نہیں پھنسنا چاہتا کیوں کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جب میں کچھ شیئر ہی نہیں کرسکتا۔
لیکن صرف ایک چیز ہے مجھے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے پر مجبور کرسکتی ہے اور وہ ہے ’پیسہ‘۔



