عالیہ بھٹ کی نئی تصویر مداحوں کو بھا گئی

کچھ روز قبل ہی ماں بننے والی بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے 16 نومبر کو اپنی بیٹی کوجنم دیا، جسکے بعد خبروں میں ہر طرف انکا چرچا رہا۔
جبکہ اداکارہ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا سمیت شوٹنگز کے لیے کافی متحرک نظر آئی تھیں۔
عالیہ بھٹ نے جہاں اپنے ماں بننے کے عمل کو خوب انجوائے کیا اور میڈیا کی نظروں کا تارا بنی رہیں، وہیں اُن کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی توانا اور اسمارٹ نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں ’آرام دہ‘ کافی کپ کے ایموجی کے ساتھ لکھا۔
اداکارہ نے گزشتہ ہفتے بھی کافی کا مگ تھامے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر لفظ ’ماما‘ تحریر تھا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور بالی وڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کی شادی رواں برس اپریل میں ہوئی تھی۔
جبکہ اس جوڑے نے 6 نومبر کو سوشل میڈیا پر اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔



