شوبز
پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول معروف اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

بنگالی اداکارہ اندریلا شرما دل کا دورہ پڑنے کے باعث 24 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں سی پی آر دیا گیا جس کے بعد حالت میں بہتری آئی لیکن رات دیر گئے دوبارہ دل کا دورہ پڑنے پر وہ وفات پا گئیں۔
اندریلا شرما نے دو مرتبہ کینسر کی بیماری سے نجات بھی حاصل کی تھی اور ڈاکٹرز نے ان کو صحتیاب قرار دیا تھا جس پر وہ دوبارہ اداکاری شروع کرنے لگی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کو یکم نومبر کو برین اسٹروک کے بعد اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔



