شوبز
کانسرٹ کے دوران برطانوی گلوکار پر مداح نے ٹافی پھینک دی

برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز پر کانسرٹ کے دوران مداحوں کی طرف سی کھانے پینے کی اشیاء پھینکنے کا سلسلہ جاری۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر مشہور برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز پر کسی مداح نے ٹافی پھینکی جو ان کی آنکھ پر لگ گئی۔
جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکار کے مداحوں کی جانب سے اس واقعے پر ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال ہیری اسٹائلز پر کانسرٹ کے دوران نامعلوم شخص نے چکن نگٹ پھینکا تھا۔
Love On Tour. Los Angeles XII. November, 2022. pic.twitter.com/5qohpBrjzt
— Harry Styles. (@Harry_Styles) November 17, 2022
علاوہ ازیں گلوکار نے ٹوئٹر پر اپنے لاس اینجلس کے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں، جسے انکے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا رہا ہے۔



