شوبز

کیا عالیہ کی بیٹی مسلمان ہوگی؟

بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کا مذہب کیا ہے تاہم ان دنوں وہ اپنی ننھی بیٹی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھی پری کی ولادت ہوئی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر بچی کے مذہب اور نام کو لے بھی چرچہ ہو رہا ہے۔

چونکہ عالیہ بھٹ کے والد ہندو مذہب اور والدہ کشمیری مسلم ہیں، تو یہی وجہ ہے عالیہ کا نام مسلم ہی رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب رنبیر کا گھرانہ مکمل طور پر ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔

مہیش بھٹ کے بارے میں اکثر یہی مانا جاتا ہے کہ وہ انسانیت کے مذہب پر یقین رکھتے ہیں، تاہم سونی رازدھان سے شادی کے لیے مہیش بھٹ نے اسلام قبول کیا تھا۔

مہیش بھٹ اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں ہندو مذہب میں دوسری شادی کے لیے مشکلات ہو رہی تھیں، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے دوسری شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کے مطابق مہیش بھٹ کا مسلم نام اسلم ہے۔

اگرچہ عالیہ کے والدین کھلے ذہن اور آزاد خیال کے لوگ ہیں، تاہم بیٹی کے مذہب اور نام کو لے کر بھی متوجہ ہوئے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عالیہ کی دادی یعنی مہیش کی والدہ شیریں محمد علی تھیں، جو کہ خود بھی اپنے وقت کی بہترین اداکارہ تھیں، جبکہ ان کے دادا ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔

اب جب عالیہ ماں بن گئی ہیں، تو چونکہ انہیں اپنی دادی سے محبت تھی، تو عین ممکن ہے دادی کے نام ہی بیٹی کا رکھا، لیکن یہ صرف بھارتی سوشل میڈیا قیاس آرائی ہو سکتی ہے، کیونکہ تاحال کوئی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button