شوبز

ٹی ٹوئنٹی فائنل، پاک انگلینڈ میچ میں احسن خان کس ٹیم کو سپورٹ کرہے ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار احسن خان  ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

برٹش ایشن ایکٹر‘ کہلائے جانے والے پاکستانی اداکار احسن خان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اتوار کو ہونے فائنل میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے، سوشل میڈیا پر ایک بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز وائرل ہونے لگی ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق  احسن خان دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے کیوں کہ وہ ’برٹش ایشن ایکٹر ہیں جو دونوں جگہ رہتے  ہیں اور کام کرتے ہیں۔

اسی لیے اداکار کے لیے خاص جرسی بھی تیار کرلی گئی ہے جو وہ اتوار کو زیب تن کرکے دونوں ٹیموں سے اظہار یکجہتی کرسکتے ہیں۔

 

 

 

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے فائنل میچ میں جیت چاہے کسی بھی ٹیم کی ہو لیکن احسن خان کی ہار نہیں ہوسکتی۔

سوشل میڈیا پر جاری اس بحث پر اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے اتفاق کیا کہ اتوار کو جیت ان کی ہی ہوگی۔

 

ٹی ٹوئنٹی فائنل، پاک انگلینڈ میچ میں جیت احسن خان کی ہوگی

 

انہوں نے اپنے اگلے ہی ٹوئٹ میں یہ بھی واضح کردیا کہ وہ اتوار کو کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

 

ٹی ٹوئنٹی فائنل، پاک انگلینڈ میچ میں جیت احسن خان کی ہوگی

 

احسن خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ وہ انگلینڈ اور پاکستان دونوں جگہ رہتے ہیں مگر ان کی بھر پورسپورٹ پاکستان کے ساتھ  ہی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button