شوبز

صبا قمر نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا؟

کیا اداکاری کے بعد صبا قمر نے سیاست میں انٹری مارنے کا ارادہ کرلیا ہے؟

پاکستان کی ورسٹائل آرٹسٹ صبا قمر اپنی نئی آنے والی ویب سیریز منڈی میں ایک بالکل منفرد انداز میں نظر آنے والی ہیں۔

اس پراجیکٹ کی شوٹنگ جاری ہے ۔ جس میں صبا کے انداز کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صبا قمر ایک سیاست دان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میکال ذوالفقار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا۔ منڈی جہاں سب بکتے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)

صبا کی شیئر کی جانے والی تصویر پر ویب سیریز کے مرکزی اداکار میکال ذولفقار نے لکھا عظمیٰ ! آج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ۔

احسن خان نے تبصرہ کیا اچھا لگ رہا ہے۔

اداکار شایان خان نے لکھا عظمیٰ رانا زندہ باد۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button