فیروز خان نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

فیروز خان نے ’ریپر‘ گلوکاری کو شیئر کرتے ہوئے گانا ریلیز کردیا۔
فیروز خان نے خود پر سابق بیوی پر تشدد کے الزامات اور تنازعات پر مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے خاموش بیٹھنے کے بجائے گلوکاری کا آغاز کردیا اور انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل لاؤنچ کرنے کے بعد اس پر پہلا گانا بھی جاری کردیا۔
فیروز خان نے ’مانگیں سب کی خیریں‘ کے عنوان سے گانا جاری کیا اور اسے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے دیکھ لیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے گانے کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کی شاعری اور کمپوزنگ احمد مرتضیٰ نے ترتیب دی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اس حوالے سے پوسٹس شیئر کیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فیروز خان کی جانب سے تنازعات کے دوران گانے کو جاری کرنے پر ان کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



