شوبز

غریب بچی کو نظر انداز کرنے پر کاجول تنقید کا نشانہ بن گئیں! ویڈیو وائرل

ان دنوں بھارتی اداکارہ کاجول غریب بچوں کی مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک شاپنگ مال سے نکلتی ہیں اس دوران غریب بچہ کاجول کے قریب آکر پیسے مانگتی ہے ۔ کاجول بچی کے سر پر ہاتھ پھیرتی ہیں اسے مسکرا کر دیکھتی ہیں اور آگے بڑھ جاتی ہیں۔ گاڑی میں بیٹھ کر بچی کو کچھ دیتی ہیں۔

اسی دوران ایک اور بچہ آجاتا ہے اور کچھ مانگنے لگتا ہے مگر کاجول اسے نظر انداز کر کے صرف مسکرانے پر اکتفا کرتی ہیں۔ کیا یہ بچوں کو سو، پچاس روپے بھی نہیں دے سکتی تھیں؟ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ کاجول کو ان کے سرد رویے پر کافی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کاجول اتنی امیر ہیں ان کو معصوم بچوں کی مدد کردینی چاہیے تھی۔ کیا وہ بچوں کو 100، 50 روپے بھی نہیں دے سکتی تھیں؟ جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مانگنے والے بچوں کو پیسے دینا ان کی عادت خراب کردیتا ہے اور وہ کبھی بھی محنت کر کے کمانے پر توجہ نہیں دیتے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button