اہم خبریںپاکستان

بڑی سیاسی جماعت نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اعتزازاحسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنے کے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں، وہ جب آئیں گے بات چیت بھی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ورکرز کے رول ماڈل ہیں، وہ اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے اس لیے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن بڑے قانون دان ہیں، لیکن آج رانا فاروق سعید جیسا انسان بھی انہیں باتیں سنارہا ہے، رانا فاروق سعید فیصل آباد سمندری سے 10 ووٹ نہیں لے سکتے، رانا فاروق سعید جیسے لوگوں نے ہی پیپلز پارٹی کو تباہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button