بزنسپاکستان

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ 10 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہا ہےکہ تجارت کے فروغ، ، دفاعی تعاون سمیت پاکستان کے ساتھ دس معاہدوں پرکیے جائیں گے۔

ایتھوپیا کے سفیر نے کہا ہے کہ تجارت کے فروغ، سیاسی مشاورت، دفاعی تعاون، ایوی ایشن، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دیگر امور سے متعلق تقریباً 7سے 10 معاہدوں پر حکومت پاکستان کے ساتھ رواں ماہ  دستخط کیے جائیں گے، جو دونوں ممالک کو مؤثر طریقے سے جوڑیں گے اور معیشتوں کے لیے سازگار ثابت ہوں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئر لائنز جلد ہی کراچی کے لیے بھی پرواز شروع کرےگی ،جس کے لیے ایئر لائن کا عملہ تیار ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت کا حجم  بہت کم ہے ، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button