اہم خبریںپاکستان

جشن عید میلاد النبیﷺ آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کا دن ، جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

 

Eid Milad-un-Nabi being celebrated with religious zeal amid strict securityEid Milad-un-Nabi being celebrated with religious zeal amid strict security

 

 

تخلیق کائنات کی جو وجہ بنے ، ہادی عالم اور انسان کامل نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں ، عاشقان رسولﷺ کے درود وسلام کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی۔

 

Madina becomes WHO's 'first large healthy city' in the world

 

 

حضرت محمد ﷺ کے جشن ولادت پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

 

سرور کونینﷺ کے جشن ولادت باسعادت کی خوشی میں گھر گھر چراغاں گلیاں اور بازار بھی سج گئے۔ عاشقان رسول ﷺ نے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button