پاکستان
جشن آمدِ رسولﷺ اللہ ہی اللہ، مرتضیٰ وہاب کی نعت پڑھتے ویڈیو وائرل

پیپلز پارٹی کے رہنماء مرتضیٰ وہاب کی نعت جشن آمد رسول پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مرتضیٰ وہاب کو آنکھیں بند کیے نعت رسول مقبولؐ جشن آمد رسول کے چند اشعار پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ
بیںی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ۔
❤️❤️❤️ pic.twitter.com/opDG6XduJq— Rab Nawaz Baloch (@RabNBaloch) October 6, 2022
واضح رہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں کیا جا رہا ہے اور مساجد میں پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نبی آخر الزماں ﷺ کی زندگی کی مناسبت سے خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔



