اہم خبریںپاکستان

عمران خان پر ایک بار پھر جرمانہ

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان پر خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التواء مانگنے پر ایک بار پھر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان نے آج بروز ہفتہ یکم اکتوبر کو عمران خان کے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت کی۔

آج ہونے والی سماعت میں عمران خان کی جانب سے کیس میں التو اکی درخواست جمع کروائی گئی۔ عمران خان کی جانب سے دائر التواء کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کرلی، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلا کی جرح موخر کردی گئی۔

عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے کیس کی سماعت کیلئے آئندہ 22 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان التواء کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button