اہم خبریںپاکستان

اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

 

گزشتہ روز اسحاق ڈار کئی سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے تھے۔ اسحاق ڈار نے آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔

 

اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔
پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ کیا اور اجلاس کےایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

 

دوسری جانب حلف اٹھانے کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان نے اسحاق ڈار کی نشست پر جاکر مبارکباد دی۔
مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button