اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کر دیں۔
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

 

 پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے درخواستیں 2015 میں دائرکی گئی تھیں۔

 

تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔

 

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تو پھر یہ معاملہ غیر مؤثر ہو گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button