پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو ہونے والی بارش نے جل تھل کردیا۔ دو روز کے دوران کئی ملی میٹر بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔دوپہرکے وقت نیوکراچی، گلشن معمار، ناظم آباد، سعدی ٹاؤن، نارتھ کراچی میں بارش رپورٹ کی گئی۔
سپرہائی وے، موسمیات، بفرزون، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔
لیاقت آباد ،فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد،گلزارہجری، بہادرآباد،طارق روڈ،شارع فیصل میں بھی بارش ہوئی۔



