اہم خبریںپاکستان

جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے عمران خان کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے میں توسیع دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو الیکشن سمیت تمام کلیدی امور پر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سال 2010 اور موجودہ سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں پانی کھڑا ہونے سے چاول کی فصل کاشت نہیں ہوپائے گی، سیلاب کا طویل مدتی حل ڈیمز ہیں، 50 سال میں کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی نکاسی نہ ہونا ہے، کراچی میں نالوں پر گھر بن جاتے ہیں، جب تک باقاعدہ نکاسی آب کا نظام نہیں بنتا مسئلہ رہے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے کہا تھاسیاسی عدم استحکام آیا تو معیشت کسی سے نہیں سنبھالی جائے گی جن کے پاس طاقت ہے ان کو خبردار کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ کو سمجھانے کیلئے شوکت ترین کو بھی بھیجا، ان کے پاس سوائے اپنے کرپشن کیسز معاف کرانے کے کوئی پلان نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button