کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغازہوگیا

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اورنج لائن بس سروس بورڈ آفس ناظم آباد سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 12 بسوں سےآغازکیا جائے گا جب کہ بسوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن بس کا کرایہ ابتدائی طور پر 20 سے 25 روپے رکھا جائے گا، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق کراچی والے آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں شہری جدید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرسکیں گے، سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوکے ویژن پرعمل پیراہے۔
From tomorrow Orange Line BRT ( Abdul Sattar Edhi Line ) will be open for the people of karachi. Due to current situation of Floods the opening will be in simple manner. PPP’s Sindh government will focus on more transport projects for the people of Sindh. #OrangeLineBRTKarachi pic.twitter.com/q1EQPGIgQW
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) September 9, 2022



