پاکستان

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزیبی سی بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ اور وقت کی کراچی میں ملاقات۔

یو اے ای قونصلیٹ میں ہوئی ملاقات میں قونصل جنرل بخیت الرومیٹی اور سیکرٹری جنرل یو اے ای ریڈ کریسنٹ حنودالجنیبی بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر داخلہ، ٹرائبل افیئر اینڈ پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، کے ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران بھی موجود تھے۔

جبکہ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر، ڈائریکٹر اسٹاف ٹو ایڈوائزر شہباز حسین، ڈائریکٹر ریسکیو بلوچستان عنایت اللہ سنجرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فیصل طارق خان بھی ملاقات میں موجود رہے۔

وفد نے پاکستان باالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر متحدہ عرب امارات کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سفیر امارات حماد الزیبی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا نقصان ہوا ہے اور بہت دکھ ہوا ہے۔ مشکل گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور پاکستان اور یہاں کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button