اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی سکیورٹی پر 266 اہلکار تعینات

  پولیس نے  عمران خان کو لاحق خطرات کا اعتراف کر لیا اور  عمران خان کو قانون نافذ کرنے والے 266 اہلکاروں پر  مشتمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ان نافذ کیے گئے اہلکاروں  پر ماہانہ 2 کروڑ  روپے خرچ آتے ہیں، ایف سی، رینجرز، اسلام آباد پولیس، خیبر پختونخوا پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کے علاوہ دو پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار بھی سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

یہ بات سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے چیئرمین کمیٹی کے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے خبر پر از خود نوٹس کے جواب میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائی۔

آئی جی اسلام آباد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں تھریٹ ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ قواعد کے مطابق حفاظتی ذمہ داریوں پر مامور ہر شخص کی سکیورٹی کلیئرنس ہونا ضروری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button