وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں متاثرین کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج بروز بدھ 31 اگست کو خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے پر کے پی پہنچے،جہاں انہوں نے پھنسے ہوئے سیاح اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔
خیبر پختونخوا ( کالام اور کانجو ) آمد پر انجینیر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
موقع پر موجود متاثرہ خاتون نے وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سارے سفارشی لوگ یہاں سے چلے گئے ہیں، ہماری مدد کون کرے گا؟۔ ایک خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کراچی سے آئے ہیں، یہاں ہمیں بے عزت کیا جا رہا ہے۔
جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حکومت سارے مسائل حل کرنے گی۔ وزیراعظم نے حکام اور دیگر انتظامیہ کو ریلیف کاموں میں تیزی لانے اور لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔



