اہم خبریںپاکستان

کراچی والے خبردار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کردی

ملک کے تقریباً تمام ہی بڑے شہروں کو اس وقت سیلابی صورتحال کا سامنا ہے لیکن کراچی میں فی الحال بارشوں کا سلسلہ تھم چکاہے مگر محکمۂ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کراچی میں پھر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور جیکب آباد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی، بدین، ٹھٹھہ اور تھر پارکر کے اضلاع میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ صوبے بھر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔

 

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ یہ بارش بحیرۂ عرب پر موجود ٹرفنگ کے سبب ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ کل تک سمندر پر موجود ٹرفنگ سرکولیشن میں تبدیل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button