اہم خبریںپاکستان

بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہوگئی، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر کے ایک سو دس اضلاع متآثر ہوئے ہیں،

بلوچستان کے 34، سندھ کے 16، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے 42 اور پنجاب کے 8 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 57 لاکھ 68 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ واقعات و حادثات میں اب تک 982 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار چار سو چھپن زخمی ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ سندھ میں ہوا ہے جہاں اب تک 339 افراد زندگی کی بقازی ہارے ہیں۔ بلوچستان میں 234 خیبر پختونخوا میں 195، پنجاب میں 167 گلگت بلتستان میں 9 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

سیلابی ریلوں اور بارش سے ملک میں زمینی رابطوں کو بہت نقصان پہنچا، سیلاب سے 149 پل تباہ ہوئے ہیں جب کہ 3161 کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا۔

سیلاب کے باعث 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ 8 لاکھ 2 ہزار مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button