اہم خبریںپاکستان

اردو کو رومن میں لکھنا بند ہونا چاہیئے، اس کے خلاف قانون سازی کریں گے، مونس الٰہی

آج کے دور میں نئی نسل نے اردو زبان کو انگریزی رسم الخط یعنی رومن میں لکھنا شروع کردیا ہے ۔ جس پر کئی ادیب اور ماہرِزبان کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی ہے ۔

 

مگر عملی طور پر اس کو روکنے کےلئے کام نہیں ہوتا ۔ کئی اُدبا کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے اسے اردو کے ساتھ ظلم قرار دیاجاتاہے ۔

 

 

لہٰذہ رکنِ قومی اسمبلی مونس الہٰی نے اردو کو انگریزی رسم الخط میں لکھنے کو روکنے کےلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

سینیئر سیاستدان چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں اشتہار کی تصویر جس میں اردو کا جملہ انگریزی حروف میں لکھا گیا ہے ، شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بعض ٹی وی،اخبار و بل بورڈ اشتہارات میں اُردو عبارات کی رومن میں تحریر لکھنا غلط ہے۔ ہم سوچ رہے ہیں قانون سازی کے ذریعے اسے بند کیا جائے تاکہ ہماری اگلی نسلیں ہماری قومی زبان اردو لکھنے اور پڑھنے پہ زور دیں۔

 

 

 

مونس الٰہی کو اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے اس بیان کو سراہا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button