اہم خبریںپاکستان

شہباز گل کی اسپتال میں کھانے پینے کی ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانے پینے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں شہباز گل کو پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش جوس اور فروٹ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شہبازگل کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، ایک ویڈیو میں انہیں اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش دیکھا جا سکتا ہے ، عملے نے پوچھا مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھالیں گے؟ اس پر شہباز گل نے جواب دیا کچھ بھی لاکے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھا لوں گا۔

 

 

اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں ہشاش بشاش اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button