
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقے این اے 245 میں پولنگ سے قبل ہی دھاندلی کا الزام لگا دیا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سامان پولنگ اسٹیشن پہنچ چکا لیکن معلوم نہیں کہ پولنگ کا سامان محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، ایم کیوایم کوپیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نشست آپ کی ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔



