اہم خبریںپاکستان

این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب شروع، پی ٹی آئی کے محمود مولوی اور ایم کیو ایم میں مقابلہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سابق معاونِ خصوصی محمود مولوی اور ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور کے مابین کڑا مقابلہ متوقع ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کیلئے ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی رہنما و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہوئی تھی جس پر آج ضمنی انتخاب منعقد کیا جارہا ہے۔ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ اگر دھاندلی نہ ہوئی تو ہمارے امیدوار محمود مولوی ہی کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب کراچی کو ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے جہاں حالیہ ضمنی انتخاب کے دوران قانون ساز اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم رہنما ابوبکر کامیاب ہوچکے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران اگر ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ درست رہا تو ایم کیو ایم رہنما اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود باقی مولوی کے مابین کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار اور ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا بھی میدان میں ہیں۔ ووٹنگ کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 201 حساس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button