اہم خبریںپاکستان

شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ

پمز کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پمز میں زیرعلاج ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود انہیں سانس میں تکلیف کی شکايت ہے۔

دوسری جانب پمز کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل کا بلڈ پریشر،ٹمپریچر اور دیگر معائنہ وقت پر کیا جا رہا ہے، سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کا فیصلہ ہوگا۔

شہباز گل کو 17 اگست کو اڈیالہ جیل سے ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے پمزاسپتال کے میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہبازگل کی صحت کو تسلی بخش قراردیا تھا۔ اور شہبازگل کو پمز سے ڈسچارج کرنے سے متعلق پولیس سے مشاورت کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button