
سعید غنی کے بعد صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ انھوں نے اپنا استعفی وزیر اعلی سندھ کو بھجوادیا۔
شہلا رضا نے استعفی وزیر اعلی سندھ کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے اپنا استعفی وزیر اعلی سندھ کو پیش کیا۔
واضح رہے کہ سعید غنی نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا ہے۔



