
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز “آرڈر آف دی یونین”سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا استقبال اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورے کے دوران امارتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
#UAEPresident presents Order of the Union to Chief of the Army Staff of #Pakistan #WamVideo pic.twitter.com/KxWAYcrNfa
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) August 16, 2022
امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔



