
پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اداروں کے معذور ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دینے کا اعلان کیاہے۔
نابینا افراد سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام اداروں میں نابینا اور دیگر معذور ملازمین کے لیےکنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دیگی۔
صوبے پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کے لیے پوسٹوں کو اپ گریڈ کریں گے، معذور افراد کے لیے 664 خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کی جائیگی۔
پرویز الٰہی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، افسوس کا مقام ہے کہ (ن) لیگ حکومت نے معذور افراد کے مسائل سے پہلوتہی کی۔



