
کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور وقفے وقفے سے ہلکی سےمعتدل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونےکی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہا اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار14کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔



