پاکستان

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

اتوار 14 اگست 2022کو پاکستان کا 75ویں یوم آزادی منایا جارہا ہے، پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پورے ملک میں جوش و خروش سے منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے، یہ دن جہاں جوش و خروش سے منایا جارہا ہے تو دوسری جانب ٹک ٹاک صارفین پر ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے 14 اگست کو عوامی مقامات پر ٹک ٹاکرز کو ویڈیوز بنانے سے روکنے کا حکم دیا۔

مراسلہ کے مطابق یوم ازادی کے موقع پر عوامی مقامات پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بلاوجہ ویڈیوز بنانے نہ دی جائیں۔

پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ پارکس، تفریحی گاہوں کے اندر اور باہر مخصوص عناصر پر خصوصی نظر رکھیں، تاریخی مقامات اورمصروف علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 14 اگست کو پیش آنے والے واقعہ کی وجہ سے پولیس کو سخت تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ سال ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز،ایس اپس پی، ایس پی سمیت متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ سال کے ناخوشگوار واقعہ کو مدنظررکھتے ہوئے پنجاب بھر کےلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button