پاکستان
کراچی کا سمندر بپھر گیا، پانی آبادی میں داخل


کراچی میں مون سون کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق مون سون کے باعث سمندر اس وقت بپھرا ہوا ہے اور ہاکس بے میں طغیانی آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کی اطلاع کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
Hawksbay, Today ,13 Aug 22
Karachi Doppler / Weather Updates PK pic.twitter.com/IktkWHvF0C— Weather Updates PK (@WeatherWupk) August 13, 2022
سمندر میں اونچی لہروں کا پانی آبادی میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔



